خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ راولپنڈی، پاکستان
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ اَمَّا بَعْدْ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
سوال نمبر 01:
میرا دل والا مراقبہ پندرہ منٹ کا تھا اور 40 دن ہو گئے ہیں اب کیا حکم ہے؟ محسوس کرنے میں دشواری نہیں ہوتی۔
جواب:
ٹھیک ہے اگر آپ کو محسوس ہو رہا ہے تو اس طرح کر لیں کہ قلب کا مراقبہ 10 منٹ کے لئے رکھ لیں اور ساتھ 15 منٹ لطیفہ روح کر لیں۔ لطیفہ روح دل کے دائیں طرف یعنی سینےکے وسط سے جتنا بائیں دل ہے اتنی دائیں طرف کی جگہ کو لطیفہ روح کہتے ہیں۔ آپ وہاں پر بھی اللہ اللہ ہوتا محسوس کر لیں۔
سوال نمبر 02:
تسبیح جہری کا مطلب کیا ہے؟
جواب:
اس تسبیح میں جہری کا مطلب موجود ہے۔
’’لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُو، حَق حَق حَق، اَللہ ہُو اَللہ ہُو‘‘
(یہ تسبیح حضرت جی نے بآواز بلند audio فارم میں بتائی ہے) کہ آپ نے آواز کے ساتھ اس طرح کرنا ہے۔ اس کو جہری کہتے ہیں۔
سوال نمبر 03:
کیا لطیفہ قلب سے یا قلب سے تلاوت کا تصور یا تلاوت کرا سکتے ہیں مثلاً تلاوت کی recording لگی ہو تو تصور کریں کہ یہ قلب میں ہو رہی ہے؟
جواب:
آپ مروجہ طریقے پہ عمل کر لیں تو زیادہ بہتر ہے، مثلاً قلب سے آپ اللہ اللہ کا ذکر سن لیں یہ آسان ہے اور باقی اپنے آپ کو complication میں نہ ڈالیں۔ فی الحال یہی کر لیں کہ بقیہ جو قلبی مراقبات ہیں یعنی جو دل میں اللہ اللہ ہوتا ہوا محسوس کرنا ہے یا آپ کو جہاں تک بتایا ہے اتنا ہی کر لیں ان شاء اللہ یہ کافی ہے۔ فی الحال ایسا کرنا مناسب نہیں ہو گا۔
Question 04:
Respected Hazrat Sahab, Asalam-o-alikum! Can we start muraqba without permission according to the method, written on the web?
(یہ ایک صاحب نے سوال پوچھا ہے کے کیا میں بغیر کسی سے پوچھے آپ کے طریقے پر مراقبہ کرسکتا ہوں جیسے کہ ویب پر وجود ہے۔)
Answer:
No Sir, it is not allowed because it is medication and self-medication is always not allowed. It is forbidden. Therefore, you should not do muraqaba by yourself. Anyhow, if you want to do it you can contact someone who is an authorized person. He can guide you and accordingly you can do it with his permission.
(ویب پر جو طریقہ موجود ہوتا ہے وہ طریقہ تو سکھانے کے لئے ہے لیکن اس میں بہت سارے مسائل اور بھی پیش آ سکتے ہیں۔ اس وجہ سے اگر کسی کے ساتھ آپ کا رابطہ ہو تو ان سے guidance لے لیں پھر تو ٹھیک ہے ورنہ اس سے جو مسائل پیش آئیں گے ان کا مسئلہ آپ کو ہو گا self medication کو کوئی بھی allow نہیں کرتا لہٰذا اس سے پرہیز ہی کر لیں تو بہتر ہے اور اگر کرنا ہی ہے تو کسی صاحبِ طریقت سے با قاعدہ اس کا طریقہ سیکھ کر لیا کریں۔)
سوال نمبر 04:
حضرت شاہ صاحب تصویر کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جو کہ اپنی شادی کی ہو اور husband کے ساتھ ہو۔ ضائع کرنے پر وہ ناراض ہو یا میں باپ کے ساتھ یا بچوں کے ساتھ ہوں، گناہگار رہوں گی، کوئی معافی بھی ہو سکتی ہے؟ دعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس گناہ سے جان چھوٹ جائے۔ اللہ پاک اتنی ہمت اور طاقت دے کہ انہیں waste کر سکوں۔
جواب:
جی ہاں گناہ تو ہے اور اس کی مثال سانپ کی طرح ہے جیسے سانپ کو اگر کوئی اپنے ساتھ رکھتا ہے تو وہ کسی بھی وقت ڈس سکتا ہے لہذا یہ اپنے پاس رکھنا مناسب نہیں ہے۔ اس لئے دل سے اللہ تعالیٰ سے مانگیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت اور طاقت عطا فرما دے تاکہ آپ اس کو ضائع کر سکیں کیونکہ اس کا نقصان ہی ہے۔
وَ اٰخِرُ دَعْوٰنَا اَنِ الْحَمْدُ للہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔