اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلیٰ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
آج پیر کا دن ہے پیر کے دن ہمارے ہاں تصوف سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔ پہلا سوال email کی صورت میں ہے۔
سوال نمبر 01: السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
جزاک اللہ For your reply, I am sorry I have forgotten to write in my last email that you have given me another matter of doing مراقبہ that is thinking that you are heart as a tongue calling اللہ اللہ and you are listening to it, I do it by this matter and find it is here I don’t feel anything while I sit doing it but there are occasions when I do feel my heart doing اللہ even when I am resting for example during the days that follow last month incident when I was beaten I was clearly able to feel the ذکر for few days and I feel good when I feel it today early morning at about three am my sleep was disturbed and that time too I was feeling my heart doing اللہ اللہ but two hours later when I sat down to do مراقبہ I become very very faint and I had to make an effort to concentrate the thoughts that usually come only about you about what you say to me or I write to you each and every moment of my life is filled by you but after last month incident I felt like that you had left me as I failed to fulfil Allah’s command during those days I fit like only اللہ to turn to and I was able to feel ذکر clearly جزاک اللہ for lectures الحمد للہ I have learned to urdu letters and have managed to read four pages of سلوک النساء it is easy to read about after listening to your lectures on سلوک النساء I have them with me ۔الحمد للہ
Answer 01:
ماشاء اللہ your thinking is good and you feel like what you have to feel. Actually شیخ is only to connect one with Allah this is only, This is his only duty anyhow اللہ سبحانہ و تعالیٰ gives us grants فیض if someone is connected to شیخ. This is another thing. So therefore in due course one has to follow شیخ and اللہ سبحانہ و تعالیٰ grants him and this what happened with you you are always thinking about me it's called تصور شیخ and if it is without your will and it comes automatically to you so there is no harm in it because this is اللہ سبحانہ و تعالیٰ went to grant his فیض but as the people are not able to do it as it is to be done previously it was a procedure but now a days it is a little bit problematic because the people go very easily to شرک so therefore it is forbidden to do it intentionally after Syed Ahmed Shaheed barelvi رحمۃ اللہ علیہ research. But if it is done automatically without your will so then it is Allah’s granting and it should not be disturbed then it is controlled by اللہ سبحانہ و تعالیٰ it is not in your control so do شکر on this and actually it was your thinking that you are feeling your actions very bad and you are feeling I have left you it was not the case as I explained it later and it was clear to you now so in that اللہ سبحانہ و تعالیٰ shown you that اللہ سبحانہ و تعالیٰ is with you there is no problem once حضرت Moulana Ashrf Ali Thanvi was asked by the disciple that now after doing so much time ذکر my heart wants to read Quran more because it is words of اللہ سبحانہ و تعالیٰ so حضرت Thanvi رحمۃ اللہ علیہ said to him yes it is very good, it is words of اللہ سبحانہ و تعالیٰ and you have to do it but don’t stop ذکر because of this اللہ سبحانہ و تعالیٰ has granted you if you will stop it so then they may stop also so similarly when you are doing this in مراقبہ and that looks faint it is not faint actually it is there but it is لطیفہ, لطیفہ means delegate thing so therefore you feel it is faint but once you need it, it comes automatically to the condition that you feel it where easily and it is that faint لطیفہ ذکر that you are feeling it now clearly so don’t stop مراقبہ any time you should do it accordingly and ان شاء اللہ it will help you when you will be in its needs its very good that you are learned to read urdu words and now سلوک النساء is with you soon ان شاء اللہ it will be translated in English as well but till that time you can hear my lectures on this and specially this lecture which was delivered this Sunday to the ladies actually it was mainly from سلوک النساء related to مراقبات so therefore you should keep this lecture with yourself you should listen to it again and again ان شاء اللہ it will be coming more and more clear to you may اللہ help you and don’t forgive me in your دعا.
Question 02:
one of our colleague who is now in China He sent me an email he said me that I am فلاں, and 1 was your student in PIEAS where I got the honor of بیعت from you I was, I completed the first ذکر however I didn’t have any ذکر since one year, now want to start the ذکر again I am in China in teaching in University over there I hear almost your all بیان on internet but the main problem is practice I feel so laziness in this regard even in نماز my heart always want to do good deeds but practically I am zero it’s very difficult to contact you so kindly guide me through email also kind pray for me to get the mercy and love of اللہ سبحانہ و تعالیٰ forgive me for any mistake I did in this email
جواب نمبر 02:
یہ ہمارے ایک ساتھی china کی یونیورسٹی میں پڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مجھ سے چالیس دن والا ذکر لیا تھا وہ انہوں نے مکمل کر لیا تھا لیکن اس کے بعد وہ ایک سال سے ذکر نہیں کر سکے اب وہ دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں آپ کے سارے بیانات سنتا ہوں لیکن میں سست ہوں، سستی کی وجہ سے عمل نہیں ہو رہا حتیٰ کہ نمازیں بھی متاثر ہو رہی ہیں کہتے ہیں کہ میرا دل ہر وقت اچھی چیزیں چاہتا ہے اچھے کام کرنا چاہتا ہے لیکن practically میں صفر ہوں۔ میں نے آپ کو contact کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کر نہیں سکا بہرحال آپ سے email کے ذریعے contact کر رہا ہوں آپ مجھے email کے ذریعے سے جواب دیں۔
الحمد للہ آپ چونکہ ہمارے سارے بیانات سنتے ہیں تو شاید یہ بھی سن رھے ہوں گے، تو اس میں آپ کو جواب مل جائے گا لیکن بہرحال اگر نہیں سنتے تو اس کو سن لیا کریں اور ابھی ان شاء اللہ اس مجلس میں آپ کو جواب مل جائے گا آپ سوالات email کے ذریعے سے بھیج دیا کریں ان شاء اللہ جواب آپ کا نام بتائے بغیر اس طریقے سے ملا کرے گا۔
آپ نے جو بات بتائی ہے یہ عجیب نہیں ہے ایسا ہی ہوتا ہے۔ آپ نے ہمارے بیانات میں سنا ہو گا کہ تین چیزیں ہیں جو بہت important ہیں نفس ، قلب اور عقل۔
یہ جو آپ لکھ رہے ھیں یہ آپ عقل کے ذریعے لکھ رہے ہیں آپ کو اپنے نقصان کا احساس ہے۔
جو عمل آپ نہیں کر رہے یہ اپنے نفس کی وجہ سے نہیں کر رہے اور دل بھی فی الحال آپ کا اتنا ساتھ نہیں دے رہا کیوں کہ آپ ذکر نہیں کر رہے۔
معلوم ہوا کہ آپ کی عقل کام کر رہی ہے لہذا اس کو مت چھیڑیں کیوں کہ اس نے آپ کو signal دے دیا you are on the wrong path اور وہ یہی کرتی ہے تو اب آپ کا کام ہے دو چیزوں کی اصلاح کرنا، ایک دل کی اصلاح اور نفس کی اصلاح۔
دل کی اصلاح تو ذکر ہے جو میں نے آپ کو دیا ہے آپ وہ شروع کریں اور چونکہ آپ نے وہ نہیں کیا لہذا میں آپ کو نئے سرے سے بتاتا ہوں۔
تیسرا کلمہ 100 دفعہ، درود شریف 100 دفعہ، استغفار 100 دفعہ یہ تو عمر بھر کے لئے ہے، بے شک آپ چلتے پھرتے کریں لیکن بہرحال اس کو روزانہ چوبیس گھنٹے میں کر لیں۔ اس کے علاوہ جو ذکر کرنا ہے لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ 100 دفعہ، لَآ اِلٰہَ الَّا ھُو 100 دفعہ، حق 100 دفعہ اور اللہ 100 دفعہ آپ نے ہمارے بیانات میں ذکر سنا بھی ہو گا تو جس طریقے سے میں ذکر کراتا ہوں، بلکہ ہمارے ساتھ کر لیا کریں اس سے آپ کو طریقہ آ ہی جائے گا۔ آپ اس طرح ذکر شروع کریں تو ان شاء اللہ اس سے دل بننا شروع ہو جائے گا۔
جہاں تک نفس کی بات ہے تو اس میں مجاہدے کی ضرورت ہوتی ہے فی الحال آپ یہی مجاہدہ کر لیں کہ ذکر کرنے کو آپ کا دل نہیں چاہے گا اور آپ کریں، فی الحال یہی مجاہدہ آپ کے لئے کام دے گا کیوں کہ آپ کا دل آپ کا نفس تو نہیں چاہے گا مگر آپ اسے زبردستی بیٹھنے پہ پابند کریں کہ میں نے تو ذکر کرنا ہے اور اس کو enjoy کریں، اگر نفس چیخے یعنی مخالفت کرے اور سستی کرے تو آپ اس کو زبردستی کرا کر enjoy کریں۔ جیسے کسی سے زبردستی کوئی کام لیا جا رہا ہو اور اس کو کوئی enjoy کر رہا ہو اور اس کو اپنے وقت پر ذکر کرنے کا پابند کر دیں۔ اگر کوئی آپ سے ملنے کے لئے آ جائے اس کو بٹھا دیں کہ آپ تشریف رکھیں میں ذکر کر کے پھر آپ سے بات کرتا ہوں اور اس کو ایسا وقت دیں جس میں least disturbance ہو اور اس میں ناغہ نہ کریں، ایک تو یہ کام کریں۔
دوسری بات، اپنی طبیعت کے مخالف ایک کام یہ کریں کہ ہمارا معمولات کا چارٹ ہماری website پر available ہے، اس کو download کریں اور fill کر کے اس کو باقاعدہ ہر مہینے send کیا کریں۔ یعنی آپ کیا کیا معمولات کر رہے ہیں، چیزیں اس پر available ہیں اس میں دیکھیں کہ جو جو آپ کر رہے ہیں اس کو tick کر لیا کریں اور اس کو باقاعدگی کے ساتھ ہر مہینے send کر دیا کریں، ہمارا تجربہ ہے کہ جس نے معمولات کا chart بھرنا شروع کیا، اس کی ترقی شروع ہو گئی اور ماشاء اللہ اس کو فائدہ ہونا شروع ہو گیا لہذا آپ معمولات کا chart بھرنا شروع کر دیں ان شاء اللہ آپ کو فائدہ ضرور ہو گا، اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے۔ اپنی دعاؤں میں ہمیں یاد رکھیں۔
Question number 03
السلام علیکم
I remember coming across your website tazkia.org I did have an interest in making اصلاحی تعلق but due to distance and other circumstances such as studies I could not take an action at least write an email and request for duas it is my shortcoming and laziness that I did not allow me to do so but however I did got بیعت to my شیخ who is from Faisalabad region near by Bhaiwala and my recent visit out to Pakistan I did read your name on a poster that was indicating that you did come to that place to hold محفل or اصلاحی مجلس and along with that was the name of my شیخ but I may have read it wrong. I am now in my final semester of my studies in mechanical engineering bachelor degree living in Qatar since you are an Engineer as well while at the same time have the similar روحانی نسبت through Sufi Iqbal Sahab رحمۃ اللہ علیہ I thought may be I should at least email and seek advice when ever I came and for this I will need your permission first. Surely I will ensure that my روحانی مسائل ذکر and other things related to باطنی confine to my own شیخ but since you have a similar educational background I will mostly seek advice in ظاہری external level because I at time to do find it hard to balance دین along with دنیا I hope you do understand and I am hoping to hear from you.
جواب نمبر 03:
ماشاء اللہ آپ کا جذبہ قابل تعریف ہے لیکن تصوف کے اپنے کچھ اصول ہیں ان کو follow کرنا پڑتا ہے۔ اس میں جو آپ نے فرمایا ہے کہ آپ کسی شیخ سے بیعت کرنا چاہتے تھے لیکن سستی کی وجہ سے نہیں کر سکے، پھر last visit پر ایک بزرگ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم کر لیا، یہ بڑی اچھی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ اس میں بڑی برکت عطا فرمائے اور آپ کی اپنے شیخ کے ذریعے مکمل اصلاح کروائے۔ یہ ہماری دعا ہے، آپ نے دعا کے لئے کہا تھا الحمد للہ دعا ہم نے کر دی۔
باقی جہاں تک آپ کی یہ بات ہے کہ آپ مجھ سے جو خدمت لینا چاہتے ہیں تو خدمت کے لئے ہم بسر و چشم حاضر ہیں۔ طالبوں کی خدمت کرنا ہمارا کام ہے لیکن تصوف کے اصولوں کے مطابق یہ ضروری ہے کہ آپ کے شیخ کے نوٹس میں یہ بات ہو، آپ اپنے شیخ سے مشورہ کر لیں میرا back ground حضرت کو معلوم ہے میری ان سے ملاقات ہو چکی ہے اگر ان کو کوئی تردد نہ ہو اور وہ اس کو محسوس نہ کرتے ہوں تو ٹھیک ہے جس مقصد کے لئے آپ میرے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں genuine بات ہے کوئی غلط بات نہیں ہے اور حضرت بھی کافی ماشاء اللہ عالی ظرف بزرگ ہیں، اگر وہ اجازت دیں تو ٹھیک ہے سبحان اللہ۔ جو کام آپ مجھ سے پوچھنا چاہتے ہیں اور اس کی اجازت حضرت دے چکے ہوں تو وہ ایسے ہو گا جیسے حضرت آپ کو فرما رہے ہیں۔ کیوں کہ ہمارا تعلق بھی ایک ہی بزرگ سے رہا ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ آپ ہمیشہ یہ گمان کر لیا کریں کہ جو فیض بھی آپ کو کہیں سے مل رہا ہے وہ آپ کو اپنے شیخ کی نسبت سے مل رہا ہے لہذا اگر آپ ہمارے پاس بھی آ رہے ہیں تو یہ بھی آپ کے شیخ کی نسبت ہے اس میں کوئی فرق نہیں ہو گا لیکن بہرحال طریقہ کار یہی ہے کہ آپ اپنے شیخ سے پوچھ لیں اور اگر وہ اجازت دیں تو بسر و چشم ہم اپنی خدمت پیش کریں گے۔
Question number 04
السلام علیکم حضرت!
I was very sick at last week and I was mostly under the influence of medicine because of which I could not wake up in time I however offer my قضا prayers regularly may Allah forgive me this week report is this as like 17 February five prayers and ذکر and مراقبہ please remember me in your prayers
:جواب نمبر 04
سبحان اللہ اچھی بات ہے اللہ تعالیٰ آپ کو استقامت عطا فرمائے بیماری کی وجہ سے نماز معاف نہیں ہوتی صرف اس کا طریقہ کار تبدیل ہو جاتا ہے اس میں جو گنجائش ممکن ہو اس گنجائش کو استعمال کیا جائے۔ مثال کے طور پر کوئی وضو نہیں کر سکتا تو تیمم کر لے اور کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتا تو بیٹھ کر پڑھے بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتا تو اشارے سے پڑھ لے اور زیادہ مشکل ہو تو عصر اور ظہر، مثل اول اور مثل ثانی کے درمیان پڑھ لے، بیمار کے لئے دونوں گنجائشیں ہیں تو اس طریقے سے جو گنجائشیں ہوں ان کو استعمال کیا کریں اپنی نماز نہ چھوڑیں اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے۔
بہرحال آپ کو اس کا احساس ہے تو اس احساس کے مطابق ترقی شروع کریں مطلب یہ ہے کہ ہمیشہ کے لئے اپنی جگہ پہ نہ رہیں بلکہ بیماری میں بھی ترقی یہی ہوتی ہے کہ بیماری پہ صبر کرنے کے ساتھ انسان اگر اپنے معمولات جتنے کر سکتا ہے، کرے تو اس کے لئے یہ مجاہدہ بن جاتا ہے اور مجاہدے سے استعداد میں ترقی ہوتی ہے سبحان اللہ۔ لہذا اس موقع سے آپ فائدہ اٹھایا کریں ان شاء اللہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ساتھ مدد فرمائیں گے
Question number 05:
السلام علیکم حضرت جی!
I am doing this مراقبہ since 2009 sometime all the three points work but mostly only لطیفہ قلب works and many months I only fulfill the given time please guide
جواب نمبر 05:
ہمارا کام ہے ہمت کرنا اللہ تعالیٰ مدد فرماتے ہیں آپ نے فرمایا ہے کہ آپ یہ مراقبہ 2009 سے کر رہی ہیں اور کبھی کبھی تینوں جگہوں سے یعنی لطیفہ قلب، روح اور سِر سے آپ کو اللہ اللہ ہوتا محسوس ہو رہا ہے اور زیادہ تر دل کا لطیفہ محسوس ہوتا ہے اور باقی دنوں میں آپ ایسا سمجھتی ہیں کہ جیسے آپ اپنا وقت ہی گزار رہی ہیں لہذا آپ سے میں ایک بات عرض کردوں۔
لطیفہ قلب بنیادی ہے یہ تمام لطائف کی مجموعی جگہ ہے، لہذا اگر آپ کا یہ صحیح چل رہا ہے تو ماشاء اللہ بڑی اچھی بات ہے کیوں کہ بنیاد صحیح ہے اس کے بعد آپ کی محنت ہے۔ آپ باقی لطائف پر اپنی محنت جاری رکھیں اس سے ان شاء اللہ العزیز وہ بھی چلنے شروع ہو جائیں گے۔ البتہ چونکہ دل آپ کا بالکل ٹھیک چل رہا ہے تو اس کو پانچ منٹ کر لیں، لطیفہ روح کو دس منٹ کر لیں اور لطیفہ سِر کو فی الحال دس منٹ کریں اور ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کیا کریں کہ اللہ جل شانہ، آپ کو ان تمام کے جملہ برکات عطا فرمائے لیکن ناغہ نہ کیا کریں کیوں کہ ناغے سے بڑی بے برکتی ہوتی ہے، جتنا انسان نے کمایا ہوتا ہے اتنا گنوا دیتا ہے کیوں کہ علاج میں ناغہ بہت خطرناک ہوتا ہے، بعض علاج ایسے ہوتے ہیں جس میں اگر ناغہ ہو جائے تو علاج fail ہو جاتا ہے ہمت کر کے اس کو کر لیا کریں۔ جس کو آپ وقت گزاری کہتی ہیں یہ بھی بری بات نہیں ہے آپ کا کام ہے انتظار میں بیٹھ جانا اور یہ طے شدہ بات ہے کہ جو جگہیں ہیں وہ تو ذکر کر ہی رہیں ہیں باقی چیزیں بھی ذکر کرتی ہیں تو آپ جس وقت اس توجہ میں بیٹھ جائیں گی کہ آپ کا دل یا آپ کا لطیفہ روح یا آپ کا لطیفہ سِر ذکر کر رہا ہے اللہ اللہ کر رہا ہے جس وقت آپ کو feel ہونا شروع ہو جائے تو آپ اس کے ساتھ ہو جائیں توجہ اس کی طرف رکھیں تا کہ وہ miss نہ ہو جائے یہی کام آپ کا ہے اس سے زیادہ آپ مکلف نہیں ہیں۔
Question number 06:
السلام علیکم
I am sorry for being irregular and sharing late intimation regarding معمولات I will try my best ان شاء اللہ to overcome my shortcoming first kindly advice should I continue the same معمولات astaghfar 100 times daily, 100 times درود شریف and 10 minutes مراقبہ third kalma 100 times
جواب نمبر 06:
ٹھیک ہے آپ یہ معمولات جاری رکھیں اور جو دس منٹ آپ کا دل والا مراقبہ ہے، اس میں بس یہ تصور کر لیا کریں کہ ہر چیز اللہ تعالیٰ کا ذکر کر رہی ہے اس لئے میرا دل بھی اللہ تعالیٰ کا ذکر کر رہا ہے، مجھے اس کو محسوس کرنا چاہئے، بس میں اس کو سنوں، آپ اس کے سننے کی کوشش میں توجہ کر کے بیٹھ جائیں۔ جس وقت آپ سننا شروع کریں تو پھر آپ اس کے ساتھ ہو جائیے۔ یہ دس منٹ کا جو خفی ذکر ہے آپ اس کو جاری رکھیں اور مجھے ایک مہینے کے بعد اپنے معمولات کا chart بھی بھیجیں اور ساتھ ساتھ اس کا بھی بھیجیں کہ اس کی کیا کیفیت ہے؟ ایک مہینے کے بعد پھر ان شاء اللہ آپ کو بتایا جائے گا۔
سوال نمبر 07:
ایک خاتون نے بیرون ملک سے پوچھا ہے، الحمد للہ بہت اچھی چل رہی ہے۔ اس نے اپنی مصیبت اور تکالیف کے بارے میں بتایا ہے، اس نے کہا ہے کہ شاید یہ میرے لئے test ہوں۔
Answer number 07:
So you have said before I get easy now it's difficult maybe this test from اللہ of course اللہ سبحانہ و تعالیٰ can test us anytime and we should be patient and this is the time of getting اللہ سبحانہ و تعالیٰ says in (إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِینَ (البقره:153 Allah is with those who are patient so therefore you will be rewarded for this patience and you are ask what should I do more prayer ذکر fasting little صدقہ maybe I need do more to get good life and reach my dream any special ذکر for that so she is asked about this that what she is doing now that she is offering prayer that she is doing ذکر she is fasting and give little صدقہ to people, and she says whether it is more is needed or this is sufficient
so I think in your condition it is sufficient you should ask help of اللہ سبحانہ و تعالیٰ in تہجد this is a time of granting of اللہ سبحانہ و تعالیٰ when اللہ سبحانہ و تعالیٰ says this “Is there anyone to ask me for anything I should give him is there any person in problem that I should solve his problem” and this is again and again coming from اللہ side so what is better time in this to ask اللہ سبحانہ و تعالیٰ for help so you should ask help from اللہ سبحانہ و تعالیٰ in تہجد and ان شاء اللہ Allah will solve your problem may اللہ grant us توفیق of doing تہجد prayer all the nights and to get the rewards which are put in this beautiful prayer.
سوال نمبر 08:
ایک صاحب نے بیرون ملک سے لکھا ہے
السلام علیکم
حضرت صاحب جواب ارسال کرنے کا شکریہ۔ اذکار چھوڑنے کی وجہ بے اعتمادی نہیں تھی بلکہ محض ایمانی ضعف تھا یوں کہا جائے کہ چھوڑے نہیں بلکہ چھوٹ گئے تو زیادہ مناسب ہو گا۔ روزانہ کل شروع کرنے کا بہانہ کر کے دل کو بہلاتے بہلاتے نوبت یہاں تک آ گئی کہ ذہن سے نکل گیا کہ اپنے رب کو یاد کرنا ہے، ذکر کے ساتھ ساتھ نمازوں کا بھی کوئی حال نہیں رہا۔ آپ کا قیمتی وقت ضائع کرنے کے لئے معذرت چاہتا ہوں لیکن حقیقت ہے کہ اللہ کے بغیر زندگی محض ضیاع ہے اللہ تک پہنچنے کے لئے آپ کا ہاتھ پکڑا ہے اور آپ کے استاد ھونے اور رہنمائی میں اشکال نہیں ہے لیکن زندگی کے 37 سالوں نے اپنی ذات سے بے اعتماد کر دیا ھے اپنے کمزور ترین مریدین کے آخری درجہ کی آخری سطح میں مجھے جوڑنے رکھنے کی گنجائش ہو تو برائے مہربانی عنایت فرمائیے۔
جواب نمبر 08:
میں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اشرف المخلوقات بنایا ہے ہمت کے ذریعے سے آپ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتے ہیں، باقی عوامی طور سے جیسا کہ لوگ باتیں کرتے ہیں ان کی طرح نہ بنیں۔ عام طور پر لوگ اس طرح باتیں کرتے ہیں کہ میں تو کچھ بھی نہیں حقیر پر تقصیر اور یہ اور وہ فلاں فلاں، یہ ساری بناوٹی باتیں ہیں اس سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا کیوں کہ نہ اپنے آپ کو دھوکہ دینا چاہئے نہ اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دیا جا سکتا ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ دنیا کے معاملوں میں تو ہم ہمت کرتے ہیں، دین کے معاملہ میں بے ہمتی ہوتی ہے۔ اگر بے ہمتی ہے تو پھر دنیا کے معاملہ میں بھی بے ہمت ہو جائیں، پھر ہم کہیں گے واقعی آپ بے ہمت ہیں پھر میں کسی سے گلہ نہیں کروں گا، جیسے پاگلوں سے کوئی گلہ نہیں کرتا وہ اپنے آپ کو مارتے بھی رہتے ہیں گراتے بھی رہتے ہیں وقت پہ کھاتے بھی نہیں کسی چیز کی پرواہ نہیں کرتے تو ٹھیک ہے وہ معاف ہے، وہ معذور ہے، وہ مرفوع القلم ہے۔
لیکن ایک ایسا انسان جو دنیا کے معاملہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہے وہاں ساری چیزیں جانتا ہے اور دنیاوی فائدوں کو حاصل کرنے کی ہمت کرتا ہے دین کے معاملہ میں اگر ایسا بودا بنتا ہے تو ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے کچھ فائدہ نہیں ہو گا۔ کوئی اس طرح کہے کہ میں تو بڑا حقیر ہوں پر تقصیر ہوں مجھ سے یہ کام نہیں ہو سکتا اور یہ نہیں ہو سکتا۔۔۔ بھائی سب کچھ ہو سکتا ہے، آپ بے ہمت ہیں،
گر ہمت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا
وہ کون سا مشکل ہے جو وا ہو نہیں سکتا
ہمت کرو ہمت۔۔۔ انسان کو ہمت کرنی چاہئے اللہ تعالیٰ مدد کرتے ہیں۔
میں نے لکھا ہمت کر کے اپنا مقام حاصل کریں اور وہ یہ ہے کہ اپنے معمولات باقاعدگی کے ساتھ کریں اور رابطہ جاندار رکھیں رابطے کے لئے ہمارا ذریعہ website پر ہمارا معمولات کا chart ہے، اس کو download کر کے اس کو باقاعدہ fill کر کے ہر مہینے بھیج دیا کریں ان شاء اللہ آپ خود دیکھیں گے کہ آپ کو فائدہ ہوتا ہے یا نہیں ہوتا، الحمد للہ جن لوگوں نے معمولات کے chart والے راستے کو اختیار کیا ہے، جو بہت chronic case ہوتے ہیں ان کو ہم کہتے ہیں ہر ہفتہ report بھیجا کرو، وہ بھی چل پڑتے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ہم بالکل نہیں چل سکتے ابھی تھوڑی دیر پہلے میں نے ایک بچی کے سوال کا جواب دیا اس کی ترتیب یہ ہے کہ وہ ہر ہفتے report بھیجتی ہے، الحمد للہ چل پڑی ہے پہلے اس کے ساتھ بھی یہ احوال تھے۔
یہ ہمت کی line ہے۔ مجھے بتائیں، ایک شخص ڈاکٹر کے پاس جائے اور ڈاکٹر اس کو دوا بتائے اس کے بعد ڈاکٹر کے پاس ایک سال کے بعد جائے اور کہے، جی میں نے آپ کی دوا استعمال نہیں کی مجھے معاف کر دیں، ڈاکٹر اس کو ایک کروڑ مرتبہ معاف کر دے، وہ ٹھیک ہو جائےگا؟ ڈاکٹر کی معافی کا اس کے ساتھ تعلق نہیں ہے۔ اس کا تعلق دوا استعمال کرنے کے ساتھ ہے دوا استعمال تو کرو۔ دوا میں گڑ بڑ نہ کیا کرو جو وقت اس پہ لگتا ہے یہ آپ کا بہت قیمتی وقت ہے کیوں کہ اس سے آپ کے بہت سارے مسائل حل ہو رہے ہیں۔ لہذا اس کو time دیا کریں ہمت کیا کریں ان شاء اللہ اللہ پاک مدد فرمائیں گے، آگے پھر اللہ تعالیٰ کا فضل ہے (وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَا) (العنكبوت:69) کے قانون کے مطابق پھر اللہ پاک کا فضل ہو جاتا ہے۔
سوال نمبر 09:
السلام علیکم
حضرت جی میں market گئی تھی میں نے nail polish کا پوچھا uncle سے کہ peel off دیں، انہوں نے کہا یہ try کریں وہ اصلی nail polish تھی جو میں نہیں لگاتی، پھر میں نے ہاتھ سے remove کی پر تھوڑی سی رہ گئی، سوچا گھر جا کے صاف کروں گی پھر بھول گئی۔ چاشت پڑھی پھر صاف کرنے کا ذہن میں آیا تو سوچا ابھی صاف کرتی ہوں، پھر بھول گئی، ظہر پڑھی اورعصر کے time خیال آیا اور میری ظہر کی نماز خراب ہو گئی مجھے اپنے حالات پہ بہت زیادہ افسوس ہوا۔
جواب نمبر 09:
ہر حادثہ کے دو اثرات ہوتے ہیں ایک مثبت ایک منفی، منفی یہ ہے کہ آدمی وہ کام چھوڑ دے کہ میں نہیں کر سکتا اور اس سے گھبرا کر کہ کہیں دوبارہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے، گھر سے باہر نکلنا ہی چھوڑ دے۔ یہ بہت نقصان کی بات ہے۔
دوسرا اثر یہ ہے کہ جس وجہ سے نقصان ہوا ہے اس چیز کو معلوم کر لے اور پھر اس کا خیال رکھے کہ آئندہ میں ایسا نہیں کروں گا یا کروں گی یہ experience ہے۔ گویا کہ اس حادثے سے ایک تجربہ حاصل ہو گیا اس تجربہ کو آئندہ زندگی میں استعمال کر سکتا ہے یا کر سکتی ہے۔
ابھی آپ چونکہ بھول گئی ہیں تو جس وقت دوبارہ اللہ نہ کرے کہیں ایسا ہو جائے تو پھر بھولنے سے پہلے پہلے اس کو صاف کر لیں اس کو time نہ دیں۔ آپ کو تجربہ ہو گیا کہ میں بھول جاتی ہوں تو اگر دوبارہ کبھی ایسا ہو تو آپ ساری چیزوں کو چھوڑ کر اس پر لگ جائیں جب تک آپ نے اس کو صاف نہ کیا ہو اس وقت تک آپ کوئی اور کام نہ کریں اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کو experience ہو گیا کہ آپ بھول جاتی ہیں لہذا بھول جانے سے پہلے پہلے اس کو صاف کر لیا کریں خالی افسوس کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے، اس سے فائدہ اٹھائیں۔
سوال نمبر 10:
سائل نے کہا ہے کہ مجھ سے دو ناغے ہوئے ہیں ایک سستی کی وجہ سے اور ایک کسی کام کی وجہ سے جو اچانک پڑ گیا تھا۔جواب نمبر 10:
اس کے بارے میں یہی عرض کروں گا جو ابھی تھوڑی دیر پہلے میں نے جواب دیا ہے کہ جب کبھی کوئی نقصان ہو جائے تو اس کا فائدہ experience کے ذریعے سے اٹھائیں۔ آپ اس کو تجربہ بنا دیں کہ ایک تو سستی کا علاج چستی ہے جب کبھی آپ کو سستی ہونے لگے آپ کہہ دیں کہ اصل موقعہ تو اب آ گیا اب چستی کر کے میں نے سستی کو دور کرنا ہے اور اس وقت اللہ تعالیٰ سے اس کے ذریعے سے لینا ہے یہ مجاہدہ بن جاتا ہے، لہٰذا سستی چھوڑ دیں اور سستی کے بجائے چستی سے کام لیا کریں۔
دوسری بات یہ ہے کہ اچانک اگر کوئی کام اس طرح آ جائے اورtime آگے پیچھے ہو جائے تو جیسے اس سے فارغ ہو جائیں اس کے بعد فوراً اس کام کو کر لیا کریں، ان شاء اللہ العزیز وہ بھی اس میں شامل ہو جائے گا مطلب ناغہ سے کم از کم بچ جائیں گے تو اس طرح خیال رکھا کریں۔
سوال نمبر 11:
ایک خاتون نے فون کیا ہے اور وہ وقت میرا meeting کا تھا۔ میںmeeting میں مشغول تھا اس لئے جواب نہیں دے سکتا بعد میں مجھے میسج کیا کہ Can I call you or should I call you later تو کل کال کے وقت پر کال کر لیں، 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان ان شاء اللہ العزیز۔ آپ کو جواب دیا جائے گا۔
خیر سوال ہے کہ سائلہ نے اپنا ذکر 300 دفعہ تیسرے کلمہ کا پہلا حصہ اور 200 دفعہ تیسرے کلمے کا دوسرا حصہ، (وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ) انہوں نے مکمل کر لیا ہے اب یہ کیا کریں؟ جواب نمبر 11:
تیسرا کلمہ پورا 100 دفعہ، درود شریف (صَلَّی اللّٰہُ عَلَی النَّبِّی الاُمِّیِّ) یہ والا 100 دفعہ اور (أسْتَغْفِرُ اللهَ رَبي مِنْ كُلِ ذَنبٍ وَأتُوبُ إلَيهِ) استغفار 100، 100 دفعہ، تینوں 100 دفعہ عمر بھر کے لئے آپ نے کرنا ہے۔
دوسرا یہ کہ آپ ایک مہینے کے لئے روزانہ دس منٹ قبلہ رخ بیٹھ جایا کریں آنکھیں بھی بند کر لیا کریں، زبان بھی بند اور یہ تصور کریں کہ چونکہ ہر چیز ذکر کر رہی ہے تو میرا دل بھی ذکر کر رہا ہے اور میرے دل کی آواز مجھے سنائی نہیں دی رہی بلکہ میں غور کر کے اسے سننا چاہتی ہوں، اس آواز کو سننے کی کوشش کریں کہ میرے دل سے اللہ اللہ ہو رہا ہے، جب آپ کو سنائی دینے لگے تو پھر اس کو ماشاء اللہ چلائے رکھیں۔ یعنی روزانہ آپ دس منٹ کے لئے بیٹھ کر اپنے دل پر توجہ کیا کریں کہ وہاں سے اللہ اللہ ہو رہا ہے۔
ہماری website ہے tazkia.org۔ اگر آپ کے پاس نیٹ کی facility ہے تو پھر ماشاء اللہ آپ کو مل جائے گی۔وہاں سے ’’سلوک النساء‘‘ کو download کر لیں اس پر مراقبات کی پوری تفصیل ہے۔ اگر ابھی نیٹ نہیں ہے تو ہمارا ایک lecture اس اتوار (18022017) کو گیارہ بجے سے بارہ بجے تک اس موضوع پر ہوا ہے، آپ اس lecture کو download کر کے اچھی طرح بار بار سنیں اس سے مراقبات کی تفصیل آپ کو معلوم ہو جائے گی۔ میں نے پہلا مراقبہ آپ کو بتایا ہے۔ دیگر مراقبات کے بارے میں آپ کو ان شاء اللہ العزیز اس سے کافی معلومات حاصل ہو جائے گی، اور اس سے معمولات کا chart download کر لیں۔ اس کو آپ مہینہ بھر میں fill کر لیا کریں جیسا کہ اس میں بتایا گیا ہے اور پھر اس کو مہینے کے بعد بھیج دیا کریں۔ اس طریقے سے ان شاء اللہ العزیز آپ اپنے معمولات پورے کرتی رہیں تو اللہ تعالیٰ سے امید ہے ان شاء اللہ آپ کو اس کے جملہ برکات عطا فرما دیں گے۔
سوال نمبر 12:
السلام علیکم و رحمۃ اللہ علیہ و برکاتہ
حضرت ایک دو سوال تھے، ایک تکبیر تحریمہ سے متعلق تھا کہ تکبیر تحریمہ اور تکبیر اولیٰ کا فرق کیا ھے؟
( تکبیر اولیٰ کے بارے میں مختلف اقوال ہیں بعض نے کہا کہ یہ ثناء کے ختم ہونے تک ہے۔ بعض نے آمین تک کہا، بعض نے رکوع تک کہا)۔
معمولات میں جو تکبیر اولیٰ کے حوالے سے نماز کا اشارہ دیا جاتا ہے اس میں کون سی تکبیر اولیٰ شمار کریں گے؟
دوسرا سوال نماز سے متعلق ہے۔ نماز میں بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جب شیخ کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں تو اس وقت نماز میں جو توجہ ہوتی ہے وہ توجہ عام حالات میں نہیں ہوتی۔ چونکہ جس کو دیکھا ہو اس کا تصور بڑی آسانی سے آ جاتا ہے تو آیا ہم نماز میں شیخ کا تصور کر سکتے ہیں؟ کہ شیخ ہمیں دیکھ رہا ہے یا یہ شرک میں آتا ہے؟ اس کے علاوہ کوئی اور آسان صورت ہو سکتی ہے؟
جواب نمبر:12
جہاں تک تکبیر اولیٰ کی بات ہے، اس کے تین اقوال آپ نے خود بتا دیئے۔ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک امام کے ساتھ شامل ہوتے وقت اگر کوئی تکبیر کہے گا وہ تکبیر اولیٰ میں ہے۔ گویا امام نے ابھی ثناء ختم نہیں کی اور آپ نے بھی ساتھ اللہ اکبر کہا تو یہ تکبیر اولیٰ میں آ جائے گا۔ گویا کہ ثناء کے دوران ہی آپ شامل ہو جائیں گے۔
صاحبین کے نزدیک یہ سورۃ فاتحہ کے ختم ہونے تک ہے اور بعض حضرات علماء کرام ہیں جو اس کو پہلی رکعت کے رکوع سے پہلے تک بھی اس کو سمجھتے ہیں۔ اس کی جو فضیلت بتائی گئی ہے اس کو اور جس بنیاد پر بتایا گیا ہے یعنی علت کی بنیاد پر اس کو دیکھا جائے تو امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ہی کا طریقہ کار زیادہ سمجھ میں آتا ہے لہذا کوشش تو اس کی کریں یعنی اس کو نہ چھوڑیں۔ لیکن بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ اچانک انسان سے غیر ارادی طور پر امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے قول والی تکبیر رہ جاتی ہے تو اگر صاحبین کے قول کے مطابق بھی حاصل ہو جائے تو دل چھوٹا نہ کرے کوشش جاری رکھیں اور تکبیر اولیٰ کا چالیس دن تک بتایا گیا ہے، لیکن عمر بھر کے لئے اگر ہماری نمازیں ایسی ہو جائیں تو سبحان اللہ اس کا فائدہ ہے کیوں کہ اس صورت میں اس کے جملہ برکات نصیب ہوتے رہیں گے۔
لہٰذا نیت تو ساری عمر کی کر لیں لیکن چالیس دن تک کم از کم امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ کے طریقہ کار پر ترتیب کو مکمل کر لیں کیوں کہ اس میں جو مجاہدہ ہے وہ مجاہدہ ماشاء اللہ آپ کی اصلاح کے لئے بھی بہت زیادہ کام آ جائے گا۔
باقی آپ نے جو تصور شیخ کے بارے میں بتایا ہے تو واقعی تصور شیخ بہت مفید چیز ہے لیکن چونکہ آج کل کے دور میں اس میں خطرات ہیں اس وجہ سے قصداً نہ کیا جائے، تو اچھا ہے، بالخصوص نماز کی حالت میں جیسے آپ نے فرمایا ہے جس چیز کو دیکھا ہو تو وہ جلدی سمجھ میں آتی ہے تو آپ نے ماشاء اللہ حج کیا ہوا ہے آپ نے خانہ کعبہ دیکھا ہے لہٰذا آپ خانہ کعبہ کا تصور کر لیا کریں کہ میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا ہوں اور اپنی نماز پڑھ رہا ہوں یہ آپ کے لئے ایک آسان ترین صورت ہے۔ کوشش تو کیفیت احسان کی کریں ترقی کرتے کرتے وہاں تک پہنچ جائیں، لیکن فی الوقت خانہ کعبہ کا تصور کر لیا کریں کہ میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا ہوں ان شاء اللہ اس سے بھی یہ فائدہ حاصل ہو جائے گا۔ جیسے حقیقت کعبہ کا مراقبہ ہوتا ہے اور ساتھ ساتھ یہ ہے کہ ہر رکن پر علیحدہ دل میں نیت کر لیا کریں کہ اب میں سجدے میں جا رہا ہوں اب میں رکوع میں جا رہا ہوں اب میں اوپر اٹھ رہا ہوں اللہ کے حکم سے یہ ذہن میں رکھیں تو آپ کا دل نماز میں لگا رہے گا۔ اس طریقے سے فی الحال آپ کام شروع کریں۔
باقی غیر ارادی طور پر اگر شیخ کا خیال آ جائے تو اس پر پابندی نہیں ہے کیوں کہ وہ اللہ کی طرف سے نعمت ہے، اس کی وجہ سے فائدہ ہوتا ہے، مثلاََ کسی کے ساتھ شیخ نماز میں شامل ہو جیسے ابھی آپ نے خود بھی کہا، فائدہ تو ہوتا ہے اس میں احساس ہوتا ہے۔ جیسے حضرت آدم بنوری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا، وہ ایک نماز جو میں نے مجدد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پیچھے پڑھی ہے اور ایک جو میں نے کاکا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے پیچھے پڑھی ہے ان دو نمازوں کے علاوہ کوئی اور نماز اس کے برابر نہیں ہے، پتا چلا کہ شخصیات کا اثر ہوتا ہے۔ لہذا اگر اس طرح ہوتا ہے تو ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن تصور کی حد تک اگر ہم دیکھیں، غیر ارادی طور پر ہو جائے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، ارادتاً صرف خانہ کعبہ کا تصور کریں ان شاء اللہ آپ کو فائدہ ہو گا۔
سوال نمبر: 13
السلام علیکم
مجھ میں حرص ہے، اپنے موجودہ حالات پر قناعت نصیب نہیں ہے۔
جواب نمبر 13:
جب آپ اس کو حرص سمجھ رہے ہیں تو اس کا علاج یہ ہے کہ آپ یہ مراقبہ کریں کہ یہ دنیا فانی ہے اگر اس میں مجھے ساری چیزیں مل جائیں اور آخرت میں کمی ہو جائے تو وہ بہتر ہے یا یہ بہتر ہے؟ اس کا مراقبہ کرلیا کریں ان شاء اللہ آپ کو فائدہ ہو گا۔
سوال نمبر 14:
حضرت جی السلام علیکم
حضرت جی نمازوں میں خشوع و خضوع نہیں ہے، جسمانی عمر تقریباً 69 سال ہونے کی ہے لیکن ذہن پندرہ بیس سال کے نوجوان کی طرح لاپرواہ ہے، سبق لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ 200 مرتبہ، اِلَّا اللہ 400 مرتبہ، اللہُ اللہ 600 مرتبہ تسبیح پر، اور دل کی طرف متوجہ ہو کر بیٹھنا 15 منٹ، 15 منٹ کے آخر میں کبھی غنودگی خواب کی سی کیفیت ہوئی، کبھی دل میں اللہ اللہ محسوس ہوتا ہے،کبھی صرف دل کی دھڑکن دھک دھک محسوس ہوتی ہے، حضرت جی بیماری کی وجہ سے خانقاہ حاضری بہت کم ہے، ہفتے کے دن computer پر بیان سنتا ہوں، حضرت جی دعا فرمائیں اللہ جی بیماری سے شفا عطا فرمائے۔
جواب نمبر 14:
دل سے دعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو بیماری سے صحت عطا فرمائیں، اور جو لاپرواھی ہے اس کا علاج آپ کو کرنا ہی ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ جس وقت عمر اتنی ہو جائے پھر انسان کو خیال رکھنا چاہئے، کہتے ہیں کہ سفید بال indicator ہیں کہ بس اب جانے کا وقت آ گیا ہے اب اس کے بارے میں فکر کرنی چاہئے کہ مجھے آخرت کے بارے میں کچھ کرنا ہے۔ لہذا کم از کم علاج میں نوجوان کی طرح لاپرواہ نہیں رہنا چاہئے۔
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہ 200 مرتبہ، اِلَّا اللہ 400 مرتبہ، اللہُ اللہ 600 مرتبہ اور دل کی طرف متوجہ ہو کر بیٹھنا 15 منٹ پتا نہیں کہ یہ آپ کا کب سے ہے یہ آپ نے نہیں لکھا۔ اس کے بارے میں بتا دیں کہ یہ ذکر آپ کا کب سے ہے اور اس کی کیفیت کے بارے میں بتا دیں۔ جتنی آپ نے بتائی ہے یہ خواب اور غنودگی کی کیفیت ہے اور سستی کی وجہ سے ہے۔ آپ اس سے پہلے چائے وغیرہ پی لیا کریں یا اگر اور کچھ نہ ہو تو کم از کم کالی مرچ کا ایک دانہ منہ میں لے لیا کریں تا کہ آپ کو اس میں نیند کی کیفیت محسوس نہ ہو کیوں کہ مراقبہ میں انسان ذرہ جسم کو ڈھیلا کر لیتا ہے اس لئے انسان پر نیند طاری ہو سکتی ہے اس کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑتا ہے۔ بہرحال آپ جو کر رہے ہیں اس میں آپ اپنی توجہ میں کمی نہ کریں، پھر جیسے محسوس ہو ان شاء اللہ اسی میں ترقی ہوتی رہے گی۔
سوال نمبر 15:
بیماری کی وجہ سے ایک دن ذکر، مراقبہ نہیں ہو سکا، آٹھ دن ذکر، مراقبہ لیٹ کر کیا، مراقبہ میں توجہ نہیں ہو رہی، دماغی کمزوری ہے، بھولنے کی عادت ہے، ڈاکٹر سے بھی علاج کروا رہا ہوں۔
جواب نمبر 15:
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت عطا فرمائے ڈاکٹر سے علاج جاری رکھیں ان شاء اللہ جتنا ہو سکتا ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں، اس کو جاری رکھیں، امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اور بھی بہتر فرمائے گا۔