اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن وَالصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلیٰ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ اَمَّا بَعْدُ
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
سوال نمبر1:
السلام علیکم! اللہ پاک سے حضرت صاحب کی خیریت مطلوب ہے۔ حضرت میں نے کچھ خواب دیکھے ہیں وہ بیان کرنا چاہوں گا۔ ایک خواب دیکھا تھا کہ حضرت کے صاحبزادہ محمد صاحب bike چلا رہے ہیں، ان کے پیچھے آپ اور آپ کے پیچھے میں بیٹھا ہوں۔ وہ بڑی تیزی سے bike چلا رہے ہیں۔ دوسرا خواب دیکھا تھا کہ میں آپ کے گھر میں ہی رہتا ہوں،یوں لگتا ہے کہ جیسے میں آپ کا چوکیدار ہوں۔ تیسرا خواب دیکھا تھا کہ آپ ہمارے آگے کھڑے ہیں اور ہم عصر کی نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ یہ خواب وقفے وقفے سے دیکھے ہیں۔
جواب:
یہ سارے اچھے خواب ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کے بہترین فوائد پہنچائے اور سلسلہ کی برکات سے مستفید فرمائے۔
وَ اٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن