حمد

حمدِ باری تعالیٰ
کسی قابل بھی ہے ہستی اپنی
اس پہ واروں میں زندگی اپنی
اس نے ہی دی ہے کب یہ تھی اپنی
 
وہ مجھے ہوش میں جب لاتے ہیں 
بھول جاتا ہوں میں مستی اپنی 
 
اس کے کہنے پہ جاؤں قرباں میں
کسی قابل بھی ہے ہستی اپنی 
 
سر کے بل جاؤں اس کی خدمت میں
گر کوئی چیز مانگ لی اپنی
 
بھول جانے کو بھی میں بھول گیا
پیش کرتے ہوئے نیستی اپنی
 
اس نے جو کرلیا شبیر ؔ قبول
کیسی خوش بخت ہے شاعری اپنی
کلام: حضرت اقدس سید شبیر احمد کاکاخیل دامت برکاتہم
کتاب: پیغامِ محبت