ٹکڑے نبی کے دل کے

ٹکڑے نبی کے دل کے اہل بیت ہیں طہار

ہے فاطمہ جنت کی خواتین کی سردار

پڑھ سيدا شباب اهل جنة حسنين

اور جاننے کا تجھ کو بھلا کیا ہے انتظار

مَنْ کُنْت مُوْلَِاہ سے اشارہ کیا مطلوب

مُوْلَِاہ ُ میں ہ کون ؟ ہیں وہ حید ر کرار

گر حبِّ اہل بیت کو کہتا ہے رفض کوئی

سن لیں امام شافعی کے پھر اس پہ اشعار

حبِّ یزید میں آگے نہ بڑھنا کہیں اتنا

سر پر ہاں نواصب کی کہیں آئے نہ تلوار

شبیر ؔ کہاں بھول سکے سجدۂِ شبیر

بے ساختہ اہل بیت پہ جب آئے اس کو پیار