لائق تو اتباع کے اہل بیت ہیں سارے
آسمان جو عزت کا ہے یہ ان کے ہیں تارے
افراد خاندانِ رسول کے ہیں کیا عجیب
دنیا نے ان کے دیکھے کیا عجیب نظارے
جب حبِّ اہل بیت حبِّ نبی(ﷺ) سے ہے ناشی
اُمت کے مرد و زن کو پھر یہ کیوں نہ ہوں پیارے
ترغیب جب رسول کی ہے، ساتھ ان کے ہم رہیں
عامل ہیں اس پہ کیسے سب امام ہمارے
حسن و حسین و فاطمہ علی کی محبت
شبیرؔ دل میں رکھ نہ لگا خشک تو نعرے