اٹھا دیجیٔے ہاتھ دعا کے لئے
دعا مانگ لیں اب خدا کے لئے
پریشان ہم کتنے ہیں اس سے اب
نکلنا ہو تو ایسی راہ کے لئے
وہ راستہ طریقہ نبی(ﷺ) ہی کا ہے
ہو سب کچھ صرف اس کی رضا کے لئے
یہ دنیا نہ مقصود اب اپنی ہو
تیاری ہو اپنی وہاں کے لئے
ہوئے پیدا ہم صرف اس کے لئے
زماں کے لئے نہ مکاں کے لئے
یہ پیغام محبت کا ہو وے قبول
پہنچے وہاں، ہے جہاں کے لئے
رہیں اس کے ہی، ہوں جہاں بھی شبیرؔ
نصیحت ہے پیر و جواں کے لئے