Contact Us - برائے رابطہ و معمولات

برائے رابطہ و معمولات


ⓘ برائےمعمولات ▼     خانقاہ امدادیہ کا نقشہ ▼

جن کا اصلاحی تعلق فقیر کے ساتھ ہو ان سے گزارش ہے کہ تعلق قائم کرنے کے بعد ایک سادہ کاغذ پر اپنا نام اور ولدیت پتہ تعلیمی کوائف مشاغل ، اپنے معمولات ، اگر کسی سے پہلے ذکر لیا ہو تو وہ ذکر اور بتانے والے کا تعارف تفصیل سے صاف صاف لکھ کرفقیر کو دے دیجئے تاکہ فقیر کو آپ کو مشورہ دینے میں یہ معلومات کام میں لائے۔

چار حق مرشد کے ہیں رکھ ان کو یاد

اطلاع و اتباع و اعتقاد و انقیاد

اگر بالمشافہ ملنا ہو تو تشریف لانے سے پہلے ٹیلیفون پر وقت لیں تاکہ فقیر کے معمولات میں کوئی خلل نہ آئے جو کہ روحانیات میں سالکین کے لئے سخت مضر ثابت ہوتا ہے ۔ٹیلیفون دن 12:00 بجے سے لے کر 01:00 تک کرنا زیادہ مناسب ہے کیونکہ یہی وقت اس کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ اللہ جل شانہ‘ امت مسلمہ پر رحم فرمائے اور ہمیں معاف فرمائے۔

برائے معمولات

حضرت شاہ صاحب کے متعلقین سے گزارش ہے کہ اُن کو جو روزانہ کے معمولات دیئے گئے ہیں، وہ ان کی روزانہ ادائیگی کی تفصیل باقاعدگی سے نیچے دیئے گئے فارم کو پرُ کر کے ہرمہینے حضرت شاہ صاحب تک (اوپر دیئے گئے رابطے کے طریقوں سے) پہنچائیں۔

کسی ایک فارمیٹ والی فائل ڈاون لوڈ کر لیں۔ فائل کے اندر انگریزی اور اُردو دونوں طرح کے صفحات موجود ہیں۔ کسی ایک طرح کے صفحے کو پرنٹ کر کے پُر کرلیں اور جمع کرادیں۔

اگر کوئی ساتھی روزانہ کے معمولات کا پرچہ نہ بھر سکے تو پھر وہ نیچے دئے گئے سوال نامہ کو بھر کے جمع کروا دے۔

یا

یا

داخلہ فارم

جو طالبات مدرسہ میں داخلہ کی خواہش مند ہیں وہ فارم یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر لیں

خانقاہ امدادیہ کا نقشہ


View Direction to Khanqah Imdadia Building in a larger map