مجلس سوال و جواب

بیانات

حضرت سید شبیر احمد کاکا خیل (دامت برکاتہم)

مجالسِ سوال و جواب

تاریخ مجلس مجلس سوال نمبر پوچھا گیا سوال سنیں یا ڈاؤنلوڈ کریں
20180115 346-01 السلام علیکم حضرت جی۔ کل سے اپنی بزرگی سے توبہ والا عمل شروع کر لیا ہے اس سے بہت فائدہ محسوس ہو رہا ہے۔ نماز اور دیگر اعمال میں بھی یہ کیفیت کچھ مستحضر رہ رہی کہ میں تو یہ اعمال کرنے کے قابل بھی نہیں محض اللہ ہی کا فضل اور کرم ہے کہ اس نے توفیق دے دی اور ساتھ اپنی کم مائیگی کا احساس بھی ہو رہا ہے ۔ یہ میسج لکھتے ہوئے بھی ساتھ یہ ڈر غالب ہے کہ کہیں کوئی ایسی بات نہ لکھ دوں جس سے اپنی بزرگی کی بو آتی ہو
20180115 346-02 السلام علیکم۔ الحمدللہ کہ اللہ کریم نے سلسلے میں ہمیں شامل فرمایا اللہ کریم کی رحمت سے اپنی بھی اصلاح کی امید ہے ۔ اس جوڑ میں فلاں صاحب سے مشورہ ہوا تھا کہ امام غزالی کے احیاعالعلوم میں سے گناہوں کی ایک لسٹ بنا لی جائے اور آپ کی خدمت میں پیش کی جائے کہ آپ اپنے تجربے اور فراست سے اس دور کے مطابق اس لسٹ کو صحیح فرمائیں اور اس طرح توبہ کا مقام تفصیلی طور پر طے کرنے کیلئے جملہ گناھوں کی تفصیل آجائے گی اور domain والا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ کل تقریباً دس بجے رات کو آفس سے پہنچا اور آپ کا تفصیلی توبہ والا میسج مل گیا تو خوشی ہوئی کہ لاہور کے جوڑ کا مشورہ آپکی توجہ کی برکت سے تھا حضرت ميں اللہ کریم کے بھروسے پر دس مقامات تفصیلی طور پر طے کرنے کے راستے پر آپکی رہنمائی میں اور اس سلسلے کی برکت کے ساتھ قدم رکھتا ہوں اور اس یقین کے ساتھ کہ کامیابی یا ناکامی سے قطع نظر یہ سفر بذات خود ایک بڑی نعمت ہے ۔ طالبِ دعا
20180115 346-03 حضرت جی مجھے کبھی کبھی نعت پڑھنے کو دل کرتا ہے اگر آپ کی اجازت ہو تو آپ کی لکھی ہوئی کوئی نعت پڑھ کر آپ کو واٹس ایپ کروں ؟
20180115 346-04 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ حضرت جی آپ نے فرمایا کہ جو لوگ مقام توبہ حاصل کر رہے ہیں ۔ وہ لوگ آپ کی نظم پڑھ لیں میرا سوال ہے کہ مقام توبہ کیا ہے؟ کیا یہ کثرت سے استغفار کرنے سے حاصل ہوتا ہے ؟
20180115 346-05 السلام علیکم میں فلاں ہوں آپ نے زبدۃ التصوف اور تصوف کا خلاصہ پڑھنے کو فرمایا تھا ۔ حضرت زبدۃ التصوف پڑھ لی الحمدللہ اب تصوف کا خلاصہ شروع کرنے لگی ہوں ان شاءاللہ
20180115 346-06 السلام علیکم حضرت جی میں فلاں ہوں یہ مسئلہ بہت پریشان کر رہا ہے نفس کی بری خواہش سے بچنا مشکل لگتا ہے اس میں اس کے ذرائع کو بھی کم کرنے کی کوشش کرتی ہوں جیسے آپ نے فرمایا تھا اس کے علاوہ آپ نے اللہ پاک کے نام دیے تھے وہ بھی پڑھتی ہوں لیکن مسئلہ تب بھی ہوتا ہے جیسے کبھی کسی مہینے میں خواب میں ایک بار بس اچانک حد درجے برے وسوسے آجاتے ہیں اور پھر ڈر سے آنکھ کھل جاتی ہے اور میں نوٹ کر رہی ہوں کہ گھر والوں کے ساتھ ہوں تو بہت فضول باتوں میں وقت لگا دیتی ہوں اور اکیلے رہوں تو اپنے نفس کے برے وسوسے آنے لگ جاتے ہیں اِس سے بہت نقصان ہوتا ہے اور زیادہ مسئلہ ظاہر ہے جو ناپاکی کے ایام ہوتے ہیں اس میں ہوتا ہے ۔ اعتکاف کے بعد سے چھوٹے چھوٹے دنیاوی مسائل جائز امور کی پریشانیاں ایک کے بعد دوسری آجاتی ہیں پھر مجھے فرض عین کورس کو کرنے کی بھی بہت زیادہ فکر لگی رہی بعد میں درود پاک پڑھنے اس کے بعد سے ڈیڑھ ماہ سے دایاں بازو گردن اور کندھے کا درد ہے جو مکمل ٹھیک نہیں ہو رہا لیکن اب مجھے یہی لگتا ہے کہ باقی عام حالات میں دوسرے کام ہوں جیسے شادی یا گھر کے کام یا اپنے پیشے سے متعلق یا صحت کی خرابی رہتی تو میرے اوپر مجاہدہ اور ذہنی جسمانی تکلیف کی سی کیفیت رہتی لیکن اس کے ساتھ کم سے کم نفس کو بری خواہش کی طرف دھیان نہیں جا پاتا تو یہ سب نعمت ہے آپ نے کورس میں بھی فرمایا تھا کہ حب جاہ نفس کی بری خواہش کو دبانے کے لئے روزے کثرت سے رکھنے چاہییں اور مجھ سے قضا روزے بہت مشکل سے پورے ہو پاتے ہیں شوال یا ذوالحج کے روزوں میں پورا کرتی ہوں ابھی بھی کچھ روزے رہتے ہیں اور ارادہ بھی کرتی ہوں کل سے شروع کروں گی پھر بھی نہیں رکھ پاتی تو نفس کی سزا کے روزے سوچ کر گھبرا جاتی گھر میں ماحول تو برا ی ہے گانے وغیرہ کوئی ڈسپلن ٹائم ٹیبل تو دیکھا نہیں آس پاس تو میں نے بھی وقت سے کوئی کام نہیں کیا نہ پڑھا ہے نہ معمولات نہ سونا جاگنا لیکن اس درجے کا صبر ہے کہ بس کرنا ہے ڈیوٹی کو پورا ہوجائے جیسے مرضی تو معمولات کرتی ضرور ہوں چاہے رات جاگ کر کروں افسوس ہوتا ہے کہ آپ فرماتے ہیں کہ priorityیہ ہو کرتے ہوئے معمولات لیکن اپنے اوپر وقت کی پابندی نہیں ڈالی جاتی اس لئے تین بجے رات کو سوتی ہوں پھر روزے کے لئے بالکل جاگ نہیں پاتی فجر اور اشراق کے لئے جاگ جاتی ہوں ابھی تو فی الحال گھر میں ہوں جو کلینک میں اپلائی کیا تھا وہاں سے کال نہیں آئی ۔ تو نفس کی پریشانی رہی۔ زیادہ تر ایک دفعہ وسوسے آئے جس سے نقصان ہوا اس لئے ساتھ ہی آپ کو بتا رہی ہوں پہلی ہی یہ سوچ رہی تھی کہ رذائل کا کس طرح بتاؤں پھر سمجھ آئی کہ فی الوقت جو ہے وہ بتاؤں اور رہنمائی کے مطابق کام کروں ۔ اس طرح غض بصر کا مجاہدہ جاری ہے اور کچھ دنوں کا رہ گیا ہے ابھی مکمل کر کے ان شاءاللہ اطلاع دوں گی۔
20180115 346-07 ایک شخص نے لکھا ہے محبوب حقیقی کو کوئی تلاش نہیں کرتا جب تک وہ خود اسے اپنی تلاش نہ دے (کسی صاحب کا مولانا روم کا مضمون شئیر کرنا اور اس کا جواب)
20180115 346-08 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ حضرت جی اگر سفر میں گاڑی رکوا لی جائے نما زکے لئے اور کوئی نماز نہ پڑھے کہنے کے باوجود اور اکیلی نماز پڑھنی پڑ جائے تو چلہ پھر سے شروع ہو جائے گا یہ تیسری دفعہ شروع کیا تھا
20180115 346-09 حضرت جی آپ نے بتایا تھا کہ کھانا، سونا اور بولنا اِ ن کو کنٹرول کرنا ضروری ہے حضرت جی اِ ن میں سے میں کوئی بھی مجاہدہ نہیں کر رہی ہوں نفس کی اصلاح کے لئے آپ نے ان کا کنٹرول ہونا لازمی بتایاہے۔ حضرت جی مجھے بھی کوئی مجاہدہ دیں۔
20180115 346-10 ایک صاحب ہیں ڈاکٹر ہیں اور ان کو میں نے وظیفہ دیا ہے لیکن وہ وظیفہ اس کے لئے اس طرح مشکل ہو گیا کہ وہ نماز ان کی آپریشن تھیٹر میں آجاتی ہے تو وہ بڑی مشکل میں ہوتے ہیں کہ کیسے میں اس کو کرلوں
20180115 346-11 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت کیا میں اپنے فارغ وقت میں چلتے پھرتے بغیر عدد متعین کے درود شریف پڑھ سکتا ہوں؟
20180115 346-12 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت صاحب میرا ذکر جاری ہے لیکن بیچ میں کافی ناغے ہوگئے ہیں
20180115 346-13 حضرت میں سوچ رہی تھی کہ شکر اور توبہ بھی عجیب چیزیں ہیں اَنکی کوئی حد نہیں بندہ کب تک کرے اور کتنا کرے اسلئے کہ یہ جس سے تعلق رکھتے ہیں اس کی کوئی حد نہیں ہے اب سمجھ آگئی کہ توحید کی کیوں حد نہیں اور اخلاص کی کیوں نہیں تواضع کی کیوں نہیں رضا کی کیوں نہیں اور پھر سیر فی اللہ کی کیوں نہیں حضرت بس ان شاءاللہ میری طرف سے بھی حد ہٹ گئی ہے
20180115 346-14 روحانیت کے راستے میں سالک کب گرتا ہے۔ نمبر۱۔ جب وہ اپنے پیر بھائیوں کی خامیاں دیکھنے لگتا ہے ۔ جب وہ پرانے سالکین اور خلفا کی خامیاں ڈھونڈنے لگتا ہے پھر اسے شیخ میں بھی خامیاں نظر آنے لگتی ہیں اور اپنی اصلاح سے وہ بے خبر ہو جاتا ہے حالانکہ اس کے اندر بڑی بڑی خامیاں ہوتی ہیں حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں جب اللہ تعالیٰ کسی سے ناراض ہوتے ہیں تو اسے دوسروں کی خامیاں دیکھنے میں لگا دیتے ہیں اور جب اللہ تعالیٰ کسی سے راضی ہوتے ہیں تو وہ اپنی خامیاں دیکھتا ہے ان کی اصلاح کرتا رہتا ہے۔ جب انسان اپنے شیخ سے کٹنے لگتا ہے تو اپنی کم علمی اور کم فہمی کی وجہ سے پہلے اسے اپنے شیخ سے غلط فہمی پیدا ہوتی ہے پھر بدگمانی ہوتی ہے پھر بدزبانی پہ اتر آتا ہے جس سے سلسلے کے مشائخ ناراض ہو جاتے ہیں اور اس کے اندر بے سکونی بے چینی بے برکتی پیدا ہو جاتی ہے پھر بعد میں وہ خود فتنہ بن جاتا ہے۔
20180115 346-15 مقام توبہ اور سلوک کے دس مقامات کے بارے میں کلام اور تشریح
20180115 346-16 السلام علیکم حضرت جی میرا فیض والا مراقبہ کو ایک ماہ ہو گیا ہے کہ فیض جو اللہ پاک سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے روح مبارک پر اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے روح مبارک سے میرے شیخ کے روح مبارک پر آرہا ہے
20180115 346-17 سوال خدمت اقدس میں عرض ہے الحمدللہ حضرت والا نے بہت واضح فرما دیا ہے اپنی تحریرات مبارکہ حقیقت جذب و سلوک ، سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کی جدید ترتیب، فہم التصوف اور مجالس مبارکہ میں اور بارہا سوال و جواب کی مجلس میں کہ سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ میں جذب پہلے ہوتا ہے اور سلوک بعد میں طے کرایا جاتا ہے اور حضرت والا نے دس مقامات کا بھی خوب بیان فرمایا کھل کے بقول مجدد الف ثانی قدس سرہ کے بغیر سلوک کے کام بننے کا نہیں ہے نفس کی اصلاح نہیں ہونی اور پھر حضرت والا نے قالب کے متعلق فرمایا کہ اس میں اعمال جب نفس کے خلاف ہوتا ہے تو اس کو مجاہدہ کہتے ہیں مگر نفس مطمئنہ ہو گیا تو پھر عمل کہاں تو پھر یہ قالب کے ذریعے ہوتا ہے۔ بہت باریک بات ہے بہت فائدہ ہوا اس سے الحمدللہ۔ لیکن حضرت سوال خدمت اقدس میں یہ ہے کہ جو سلسلہ عالیہ نقشبندیہ میں جذب سے کام لیا جاتا ہے جیسا کہ 287 میں حضرت کی تصنیف میں بھی حقیقت جذب و سلوک میں درج ہے تو اس کی ترتیب اسباق کی ترتیب سے جذب پہلے حاصل ہو جاتا ہے جس کو جذب کسبی حضرت نے واضح فرمایا اور جذب وہبی جو سلوک طے کرنے کے بعد تو باقی سلاسل میں حضرت جو جذب ہے بعد میں رکھا گیا ہے اول کیا وہ جذب کسبی ہے یا جذب وہبی اُن کو شروع سے جذب ہوتا ہی نہیں ہے طریق سلوک ان کو طے کرایا جاتا ہے مجاہدات کرائے جاتے ہیں اور پھر بعد میں ان کو جذب کے راستے تو وہ کون سا جذب سلسلہ قادریہ چشتیہ سہروردیہ اور شازلیہ میں کس طریقے سے کیا جاتا ہے یعنی کہ کیا انہیں بھی اسباق کے ذریعے جذب ہوتا ہے یا ان کا جذب جو ہے غیر اختیاری جذب جو ان کو دیا جاتا ہے وہبی اس کی طرف اشارہ ہے یہ ایک حصہ سوال کا ۔ دوسرا حصہ حضرت کی خدمت میں سوال یہ عرض ہے کہ تمام مشائخ فرماتے ہیں شیخ ذکریا رحمۃ اللہ علیہ بھی فرماتے ہیں آپ بیتی میں کہ ہمارے سلسلے میں بنیاد ہے شیخ کی محبت تو معلوم ہوا کہ جذب بھی تو دل کی محبت کا نام ہے اللہ کی طرف کھچنا کہ اعمال کرنے کی رغبت مجاہدہ کرنے کی رغبت اور سلوک طے کرنے کی رغبت تو شیخ کی محبت سے کیا باقی سلسلوں میں کام لیا جاتا ہے کہ شیخ کی محبت کیونکہ دل کا فعل ہے قلب کا، اتنی شیخ کی محبت ہوتی ہے کہ شیخ جو کہتا ہے اس پہ عمل کرتے ہیں مجاہدے کرتے ہیں اور پھر اس باقاعدہ جذب کے راستے سے طے کرائے جاتے ہیں جب سلوک طے ہو گیا اس کا شیخ کی محبت کی بنا پر ۔ جزاکم اللہ خیر۔ السلام علیکم
20180115 346-18 ایک خاتون نے میسج کیا ہے آپ بار بار دس مقامات کا ذکر فرما رہے ہیں کیا اصل سلوک ان دس مقامات کا طے کرنا ہی ہے جذب کے بعد تو حضرت جی جب تک یہ جذب حاصل نہ ہو اس کا مطلب یہ کہ اس وقت تک ہم انتظار کریں اس کو طے کرنے کے لئے ، جیسے میں الحمدللہ سمجھ رہی ہوں جو باتیں آپ فرما رہے ہیں لیکن میں تو ابھی بہت کمزور ہوں تو ان مقامات کی فکر ابھی سے کروں یا ابھی جلدی نہ کروں ؟
20180115 346-19 کیا ایساہو سکتا ہے بیعت ہونے کے بعد مریدلوگوں کو اپنے شیخ کے پاس بھیج دیں اور بیعت ہونے کا ذریعہ بنائے یعنی اس کے کہنے پر لوگوں کا دل واقعی کرے اور وہ لوگ شیخ سے رابطہ بھی کریں یعنی اس کی وجہ سے کیا ہو سکتا ہے اور اگر ایسا کسی وجہ سے ممکن بھی ہے تو حضرت اس مرید کو کیا کرنا چاہیے دل میں اچھا بندہ ہونے کا خیال نہ آئے ۔ مرید کا کسی کو اپنا حال نہ بتانا سوائے شیخ کے اس سے کیا مراد ہے ؟ حال میں کیا آتا ہے اور اگر مرید کو زیادہ بولنے کی عادت ہو تو فوری طور پر اس کام سے کیسے بچے بیعت ہونے کے بعد نفس کی نہ مانے کی مشکلات سے اگر دل میں غیر اختیاری طور پر یہ خیال آئے کہ اس سے پہلے یہ نہ تھا اور اب ہے تو شیطان بھاگ جانے کے مشورے دے تو اس سے کیسے بچا جائے اور اگر خاتون مرید کے دل میں شیخ کیلئے محبت عقیدت ہو تو یہ گناہ تو نہیں۔ کس حد تک جائز ہے اگر گھر کا کائی فرد بیعت ہونے اور کافی عرصہ اس راستے میں لگانے کے بعد تھوڑا بگڑ جائے اُن چیزوں پر ظاہری طور پر دور رہنے لگے اور دنیاوی چیزوں کی طرف متوجہ ہو جیسا کہ زیادہ تنخواہ، دوسری شادی یا باہر ملک جانے یا نوکری کرنا یا باہر سیٹل ہونا تو اس کی پیر بہن ہونے کے ناطے اس کے لئے کیا کرنا چاہیے میرے سوالات سے شاید میری ناسمجھی و نالائقی صاف واضح ہو کوئی غلطی ہو تو معاف کیجئے ؟
20180115 346-20 حضرت یہ تبلیغ میں جس طرح بتایا جاتا تھا کہ ہم حدیث شریف کو سننے کا مقصد فضائل کو سننے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس کا نور جب حاصل ہوتا ہے تو وہ عمل پہ لے آتا ہے فضائل کے حوالے سے، اِس بارے میں آپ کیا کہیں گے
20180108 345-01 میں پہلے کی طرح دعائیں نہیں مانگ رہا اور بے ہمت سا ہو گیا ہوں مجھے پتا ہے کہ یہ حالت تباہ کن ہے لیکن میں ایسی حالت میں ہوں بس اللہ تعالیٰ کرے کہ میں تباہی کے راستے پہ نہ جاؤں ۔ جو چیزیں مجھے اللہ سے دور کرنے والی ہیں وہ نہ ہوں اور اللہ تعالیٰ مجھے ان سے بچائے۔
20180108 345-02 الحمدللہ ذکر اور قرآن پاک کی تلاوت ایک پاؤ یاد سے اور ایک سہ پارہ ناظرہ آج سے شروع کر دیا ہے کل سے انشاءاللہ باجماعت نماز دروس میں شرکت کا ارادہ بھی ہے دعا کی درخواست ہے۔ جزاک اللہ
20180108 345-03 السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ حضرت جی اللہ تعالیٰ آپ کی صحت و عمر ميں برکت عطا فرمائے حضرت جی آفس سے میری ڈیوٹی رات کو لگا دی ہے پوری رات کام کرنا ہے کلائنٹس پکڑنے ہیں اور پراجیکٹ deliverبھی کرنے ہیں گھر سے، کام بھی سارا unstatic کی وجہ سے فی الحال نہیں ہے حالات کچھ ایسے بن رہے ہیں کہ شاید میں مزید زیادہ عرصہ نہ رہ سکوں اِن کے ساتھ، اپنا کام کچھ شروع کرنا چاہتا ہوں پر ہمت نہیں ہوتی کسی کے انڈر کام کرنا سوچ میں تضاد سے کام زیادہ دیر نہيں چلتا جیسے کچھ آرگنائزیشن یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو کے ذریعے کماتے ہیں اور کچھ bit coins کے ذریعے سے۔ جب سے دینی معاملات قدرے بہتر ہوئے ہیں دنیاوی کام بھی بہتر ہوئے ہیں حالات کچھ اس طرح بن جاتے ہیں جو میرے لئے اچھے ہوتے ہیں موجودہ حالات بھی ایسے ہی بن رہے ہیں یا کوئی جاب کرو یا اپنا کام شروع کر دو گورنمنٹ جاب کیلئے بھی اپلائی شروع کر دیا ہے سنا ہے صحابہ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دنیاوی معاملات میں مشورہ فرماتے تھے ۔ آپ سے معاملے میں رہنمائی کی درخواست ہے اگر لکھنے میں کوئی غلطی کوتاہی ہوئی ہو تو معافی چاہتا ہوں ۔
20180108 345-04 السلام علیکم حضرت جی جیسا کہ آپ جانتے ہیں کچھ عرصہ پہلے میں نے بدنظری کا مجاہدہ کیا تھا جس سے اللہ پاک کی بہت مدد آئی لیکن اس وقت معمولات میں کبھی کبھی ناغہ ہو جاتا تھا اب اللہ کے فضل سے ناغوں میں کمی آئی ہے لیکن ساتھ ہی بدنظری کا مسئلہ ہونے لگا ہے حضرت جی کیا بدنظری کا مجاہدہ دوبارہ شروع کر دوں۔ حضرت جی رہنمائی کی درخواست ہے۔
20180108 345-05 حضرت ایک بہت اہم بات ذہن میں ہے کہ جو نقشہ جات ہیں کہ جس میں مکروہ وقت زوال سے چالیس پینتالیس منٹ پہلے لکھا ہے اس ٹائم میں نماز پڑھنا ممنوع ہے کس بنیاد پر لکھا ہے یہ قابلِ غور بات ہے لوگوں کو عبادت سے منع کرنا
20180108 345-06 السلام علیکم حضرت جی الحمدللہ خواتین کے گروپ میں ہر ہفتے سنت کا معمول بھیجنے کا عمل جاری ہے پہلے ہفتے چار سنت بھیجی گئیں کھانے کی سنت سونے کی سنت قضائے حاجت کی سنت مسواک کی سنت ایک سوالنامہ بنا کر رپورٹ لے لی ہے اس کے مطابق دس نمبر میں گریڈ کر دیا ہے سوالنامہ اور رپورٹ اگلے میسج میں بھیج رہی ہوں ۔ طالبِ دعا
20180108 345-07 حضرت جی آپ نے Monday کو سوال جواب میں جذب کے بارے میں بتایا تھا کیسے پتا چلتا ہے کہ ہمیں جذب حاصل ہو گیا ہے کیا اللہ پاک کو پانے کی خواہش کرنا اور اللہ کی یاد میں رونا جذب کی نشانی ہے؟
20180108 345-08 السلام علیکم شاہ صاحب انسان کو کیسے پتا چلتا ہے کہ اُس کی لائف (Life) کا مقصد کیا ہے؟
20180108 345-09 میرا جو خواب ہے وہ پریشان ہوتے ہیں اور یہ پریشان خواب میں دیکھتی رہتی ہوں تو یہ چیز مجھے تکلیف پہنچاتی ہے کافی عرصے سے یہ سلسلہ چل رہا ہے۔ نہ تو بہت برے ہیں اچھے بھی نہیں ہیں لیکن اِس سے میں تنگ ہوں
20180108 345-10 ایک سوال تھا مائینڈ میں ، فسٹ لیول میں جو تسبیحات ہیں نماز کے بعد پڑھنی ہیں۔ نماز قضا ہوجانے کی صورت میں کیا کریں گے خواتین ایام میں جاری رکھیں گے یا gap آئے گا؟
20180108 345-11 السلام علیکم حضرت آپ کو اپنا حال بتانا ہے جو اچھے نہیں۔ میں نماز یں نہیں پڑھ رہا ہوں ، موویز دیکھتا ہوں جو مسائل پہلے تھے وہی پھر ہو رہے ہیں ۔توبہ کرتا ہوں ایک دن ٹھیک گزرتا ہے اگلے دن پھر وہی شروع ہو جاتا ہے۔ sleep cycle پہلے جیسے ہوگئی ہے ساری رات جاگنا دن کو سونا ۔ سب ختم ہو گیا ہے
20180108 345-12 Assalamoalekum I can understand urdu and I want anything to write and this is my so many prayers for lift because I am very lazy I keep sleeping half of the time. Wassalam
20180108 345-13 عزت مآب جناب سید فاروق حسنی صاحب کا سوال
20180108 345-14 عزت مآب جناب سید فاروق حسنی صاحب کا سوال
20180108 345-15 عزت مآب جناب سید فاروق حسنی صاحب کا سوال
20180108 345-16 عارفانہ کلام اور تشریح : سلسلے کے ہی برکات ہیں سب۔ یہ اپنے قلب کے جو حالات ہیں سب


بیانDownload کرنے کیلئے متعلقہ بیان پہ right clickکریں اورsave link asپہ کلک کرکے locationبتائیں

بیان سننے کیلئے متعلقہ بیان پہ right clickکریں اورopen link in a new tab پر کلک کریں تو بیان اسی بروزر میں چل پڑےگا