خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ

زیرِ سرپرستی

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب

دامت برکاتہم

حدیثِ جبرائیل علیہ السلام

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَارِزًا يَوْمًا لِلنَّاسِ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: مَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ: الْإِيمَانُ أَنْ تُؤْمِنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَبِلِقَائِهِ وَرُسُلِهِ، وَتُؤْمِنَ بِالْبَعْثِ. قَالَ: مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ: الْإِسْلَامُ أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ وَلَا تُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا، وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ، وَتُؤَدِّيَ الزَّكَاةَ الْمَفْرُوضَةَ، وَتَصُومَ رَمَضَانَ. قَالَ: مَا الْإِحْسَانُ؟ قَالَ: أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ، فَإِنْ لَمْ تَكُنْ تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ.

(صحیح البخاری)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن لوگوں کے ساتھ تشریف رکھتے تھے کہ ایک نیا آدمی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا: یا رسول اللہ! ایمان کیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایمان یہ ہے کہ تم اللہ پر، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس سے ملاقات اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ، اور (قیامت کے دن) دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان لاؤ۔ انہوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! اسلام کیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام یہ ہے کہ تنہا اللہ کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو اور فرض زکوٰۃ ادا کرو اور رمضان کے روزے رکھو۔ انہوں نے پوچھا: یا رسول اللہ! احسان کیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ احسان یہ ہے کہ تم اللہ کی اس طرح عبادت کرو گویا کہ تم اسے دیکھ رہے ہو ورنہ یہ عقیدہ لازماً رکھو کہ اگر تم اسے نہیں دیکھتے تو وہ تمہیں ضرور دیکھ رہا ہے۔

الإيمان

ایمان کیا ہے؟

اس کے جواب سے عقائد کا شعبہ وجود میں آیا۔

عقائد
الإسلام

اسلام کیا ہے؟

اس کے جواب سے فقہ کا شعبہ وجود میں آیا۔

فقہ
الإحسان

احسان کیا ہے؟

اس کے جواب سے تصوف کا شعبہ وجود میں آیا۔

تصوف

پس تزکیہ (ظاہر و باطن کی پاکیزگی) کے لیے صحیح عقائد، نیک اعمال، پاک دل اور فرمانبردار نفس ضروری ہیں، اس لیے ان تینوں شعبوں کو سمجھنا ضروری ہے۔ اسی مقصد کے لیے اس ویب سائٹ کی خدمات حاضر ہیں؛ اپنی ضرورت کا شعبہ منتخب کیجیے۔