ضروری اعلان

خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ (زیر سرپرستی: حضرت سید شبیر احمد کاکا خیل دامت برکاتہم) کی انتظامیہ کو ان کے متعلقین اور مریدین (خواتین و حضرات) کی جانب سے جناب فاروق علی حسنی (برمنگھم، انگلینڈ) کے مالی اور اخلاقی معاملات کے بارے میں مسلسل استفسارات موصول ہو رہے ہیں۔

اس ضمن میں، وضاحت کی جاتی ہے کہ:

1

جناب فاروق علی حسنی کا خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ کی کسی بھی خانقاہی، انتظامی، اصلاحی، یا مالی سرگرمی سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔

2

جناب فاروق علی حسنی کے پاس حضرت سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب (دامت برکاتہم) کی جانب سے اجازتِ بیعت (خلافت)، مجازِ صحبت، یا کوئی بھی ایسا روحانی اختیار/اجازت اب موجود نہیں ہے۔

انہیں 2 مئی 2018 کو ملنے والی خلافت، مالی اور اخلاقی بے قاعدگیوں کی وجہ سے کچھ ہی عرصہ بعد واپس ہوگئی تھی (جس کی فاروق صاحب کو اطلاع بھی ہے۔) اس کے بعد انہیں کوئی ذمہ داری نہیں دی گئی۔

وہ 14 فروری 2025 تک بھی حضرت شبیر احمد کاکاخیل کی خلافت کا دعویٰ کر کے لوگوں کو گمراہ کرتے رہے، اور منع کیے جانے پر انہوں نے یہ دعویٰ 14 فروری 2025 کو اپنی ویب سائٹ (tazkia-ihsan.org) سے ہٹایا۔

3

جناب فاروق علی حسنی کو خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ کی طرف سے کسی بھی قسم کا چندہ اکٹھا کرنے یا مالی انتظام سنبھالنے کی بالکل اجازت نہیں ہے۔

4

خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ کو آج کل بھی جناب فاروق علی حسنی صاحب کی مالی اور اخلاقی بے قاعدگیوں کے بارے میں شکایات موصول ہوتی ہیں۔ لہٰذا، عوام اور خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ کے متعلقین اور انتظامیہ کو زیادہ نقصان سے بچانے کے پیش نظر، یہ اعلان جاری کیا جا رہا ہے۔

5

خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ، جناب فاروق علی حسنی صاحب کی کسی بھی سرگرمی کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتی اور نہ ہی کسی بھی قسم کے مالی یا اخلاقی نقصان کی ذمہ دار ہو گی۔




بینک اکاؤنٹ خانقاہ رحمکاریہ امدادیہ

A/c No: 0302 0100 409822
Title: Syed Usman Ali/Obaid ur Rehman/Muhammad Omer
Meezan Bank, I-9 Branch, Islamabad.
IBAN PK75MEZN0003020100409822

حضرت شیخ سید شبیر احمد کاکاخیل صاحب مدظلہ
کے خلفاء و مجازین
TAZKIA (cleanliness of spirit) needs true AQAID (beliefs), GOOD AAMAL (actions) to please Allah Subhan-u-Taala. We, therefore should know our Aqaid, Fiqh for Aamal and Tassawuf for purification of our spirit to train our Nafs to abide by rules imposed on us by Allah Subhan-u-Taala in all respects of life.
Click any one of the languages you need to explore in:
  • اردو
  • English
  •  پښتو
live lecture/bayan